ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی پی ایل سٹہ بازی: ارباز کے بعد اب ساجد خان پھنسے،سونو جالان نے کھولا راز

آئی پی ایل سٹہ بازی: ارباز کے بعد اب ساجد خان پھنسے،سونو جالان نے کھولا راز

Wed, 06 Jun 2018 12:52:16    S.O. News Service

ممبئی، 6؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) آئی پی ایک سٹے بازی معاملے میں بوکی سونو جالان نے ااداکار ارباز خان کے بعد اب فلم ڈائریکٹر ساجد خان کا نام لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سونو جالان نے کہا کہ ساجد خان سات سال پہلے کرکٹ میں سٹا لگاتے تھے۔سونو کے الزاموں کی جانچ تھانے پولیس کر رہی ہے لیکن ابھی پولیس نے ساجد خان کو نوٹس نہیں بھیجا ہے۔

ارباز خان نے ٹھانے اینٹی ایکسٹارشن سیل میں اپنایا بیان درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ گزشتہ 6 سالوں سے وہ آئی پی ایل میں بیٹنگ کر رہہے ہیں۔گزشتہ سال کے آئی پی ایل میں 2کروڑ 75 لاکھ کی بیٹنگ وہ ہارے ،لیکن اس کے بعد وہ کئی میچ میں سونو جالان کے ذریعے جیتے بھی۔

کرائم برانچ کی پوچھ تاچ میں ارباز خان نے کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ پورا کو۔آپریٹر کر رہے رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے ،جانکاری کے مطابق ،جانچ میں 10 سے 15لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں،جو بیٹنگ کیا کرتے تھے۔

کون ہے سونوجالان؟ملاڈ نواسی 42 سال کا سونو جالان قریب ایک دہائی سے سٹے بازی ریکٹ چلا رہا ہے۔سونو کے خلاف سٹے بازی کے قریب 6 معاملے درج ہیں۔جن میں سے چارمعاملوں میں اسے ضمانت مل چکی ہے لیکن حال ہی ایک عدالت نے اس کے خلاف اییک غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔اس معاملے میں اب تک 6 لوگوں کے گرفتاری ہو چکی ہے ۔


Share: